جناب عباس ڈی حبیب 2020 میں الحبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ، بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئر مین بنے۔ آپ 2016 سے بینک الحبیب لمیٹڈ کے ، بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین بھی ہیں۔
1991 میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے آغاز کے ساتھ ہی آپ اس کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر بن گئےجبکہ 8 مئی 1994 کو آپ نے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں اور 31 اکتوبر 2016 تک اس عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔
جناب عباس ڈی حبیب انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے فیلو ممبر اور حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔
آپ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت ، صنعت اور بینکنگ کے شعبے میں 40 سال سے زیادہ کا بھرپور تجربہ ہے۔ آپ حبیب گروپ کی مختلف تنظیموں کے ساتھ اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور آپ نے حبیب سنز بینک لمیٹڈ، لندن کے ساتھ بطور ریجنل ڈائریکٹر اور بعدازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے بین الاقوامی بینکنگ کا تجربہ حاصل کیا۔