داؤد حبیب گروپ
حبیب گروپ کے بانی جناب حبیب اسماعیل نے بہت چھوٹی عمر میں بمبئی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1891 میں آپ نے فرم حبیب اینڈ سنز شروع کی جو کپاس، تیل کے بیجوں، بلین میں تجارت کرنے کے علاوہ ایک مرچنٹ بینک کے طور پر کام کرتی تھی۔ داؤد حبیب گروپ، بینک الحبیب لمیٹڈ کی جانب سے اسپانسر ہے ، بینکنگ میں ایک طویل ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے جس کی شناخت 1920 سے ملتی ہے ۔ یہ گروپ حبیب بینک لمیٹڈ کے بانی اراکین میں شامل تھا جس نے پاکستان کی مالیاتی اور بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن اسے یکم جنوری 1974 کو پاکستان کے دیگر بینکوں کے ساتھ قومیالیا گیا۔ داؤد حبیب گروپ کو کمرشل بینک قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔ بینک الحبیب لمیٹڈ کے آپریشن کے ذریعے حبیب گروپ کی بینکنگ اور فنانس سروسز تین براعظموں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
بینک الحبیب لمیٹڈ
بینک الحبیب لمیٹڈ کو اکتوبر 1991 میں حبیب اسماعیل کے پوتوں نے تشکیل دیا تھا اور جنوری 1992 میں کام کا آغاز کیا ۔ اگرچہ بینک الحبیب نے 1992 میں کام شروع کیا لیکن اس میں دیانتداری، سمجھداری اور اعتماد کے وہی اعلیٰ معیارات ہیں جو70 سالوں سے حبیب فیملی کے بینک آپریشن کو ملک میں اور بیون ملک نمایاں کرتے ہیں۔ ہم ڈپازٹرز کی طرف سے کئے گئے اعتماد کی آگاہی رکھتے ہیں اور ہمارا اولین فرض ہے کہ ہر وقت اس اعتماد کی حفاظت اور اس کا احترام کریں ۔ ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ قبل حبیب اسماعیل کی طرف سے سکھائی گئی اقدار بینک کے تمام کاموں اور شعبوں میں ترقی جاری رکھنے کیلئے ہماری رہنما ہیں ۔
مزید تفصیلات کے لیے آپ ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں: www.bankalhabib.com